Brailvi Books

دس عقیدے
2 - 193
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’کیوں   نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا‘‘      کے 22حروف کی نسبت
سے اس کتاب کو پڑھنے کی22 نیّتیں  
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ ’’مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔‘‘(معجم کبیر ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول:
		(۱)بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں   ملتا۔
 		(۲) جتنی اچھی نیّتیں   زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
	{1} ہربارحمدو{2 }صلوٰۃاور{3}تعوُّذو{4 }تَسمِیہ سے آغاز کروں   گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں   نیّتوں   پر عمل ہو جائے گا) {5} رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر{6} حتَّی الْوَسْع باوُضُو اور {7} قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں   گا{8} قراٰنی آیات اور{9}اَحادیث ِمبارَکہ کی زِیارت کروں   گا۔{10} جہاں   جہاں   ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں   ’’عَزَّوَجَلَّ‘‘ اور {11} جہاں   جہاں   ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں   ’’صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم‘‘ پڑھوں   گا۔ {12} دس عقیدے بغور سیکھوں   گا۔ {13} جو نہیں   جانتے انہیں   سکھاؤں   گا۔ { 14}پھر اس کے مطابق عمل کر کے ایمان کو پختہ کروں   گا {15} اپنے ذاتی نسخے پرعِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن اور {16} یاد داشت